Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

ویڈیوز کو صارفین کے سامنے آنے سے پہلے ہٹانے میں کامیاب رہا، رپورٹ
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2024 08:54pm

ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 30.7 ملین ویڈیوز پلیٹ فارم سے ہٹائیں گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے 144.4 ملین ویڈیوز کو آٹومیشن کے ذریعے فوری طور پر حذف کیا، پاکستان میں 99.5 فیصد ویڈیوز صارفین کی رپورٹنگ سے پہلے ہی ہٹا دی گئیں، ٹک ٹاک نے 97 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے دوسری سہ ماہی میں 178.8 ملین ویڈیوز حذف کیں، فعال تشخیصی نظام 98.2 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے سامنے آنے سے پہلے ہٹانے میں کامیاب رہا، جبکہ بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50 فیصد کمی ٹک ٹاک کے اعتدال کے نظام کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

TikTok

TikToker

TIK TOK