Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گیم آف تھرونز کے آہنی تخت کی ’نقل‘ 10 لاکھ ڈالر میں نیلام

یہ کسی ایک فلم یا ٹی وی شو کی اشیاء کی سب سے کامیاب نیلامی بن گئی ہے
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2024 05:35pm

معروف سیریز گیم آف تھرونز میں طاقت کا محور سمجھے جانے والی ”آئرن تھرون“ کی کرسی کو 1.49 ملین ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔

گیم آف تھرونز کے ”آئرن تھرون“ کی نیلامی کا انعقاد ہیریٹیج کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے 4 ہزار 500 کے قریب بولی دہندگان نے حصہ لیا۔

چھ منٹ کی بولی کے بعد ہی اس کا مالک سامنے آگیا تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ طاقت کا محور سمجھے جانے والی آئرن تھرون کی کرسی اب ان کے گھر کی شان بڑھائے گی۔

خیال رہے کہ آئرن تھرون پلاسٹک سی بنی ایک کرسی ہے جس کو نگینوں سے سجایا گیا ہے جب کہ اس پر مختلف تلواروں کو نصب کیا گیا ہے جو بادشاہ کی فتوحات ظاہر کرتی ہیں۔

گیم آف تھرونز ایک ٹیلی ویژن سیریز ہے جو جارج مارٹن کے افسانوی ناول اے سوئنگ آف آئس اینڈ فائر پر مبنی ہے جب کہ اس کے 5 سیزن ایچ بی او پر نشر کیے جاچکے ہیں جس کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔

اس سیریز میں قدیم دور کی دنیا کو دکھایا گیا ہے جب کہ گیم آف تھرونز میں ”آئرن تھرون“ کی کرسی طاقت کا درجہ رکھتی ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے سیریز میں کئی جنگیں دکھائی گئیں ہیں۔

نہ انتقام کا سکون نہ زندگی کا قرار، شیکسپیئر کا ’ہیملٹ‘ دلوں پر چھا گیا

اس کے علاقہ فروخت ہونے والی قابل ذکر اشیاء میں جان سنو کی ولیرین سٹیل تلوار“لونگ کلا“ کے تین ورژن شامل تھے، جس کے ہیروں والے ورژن کی قیمت 400،000 ڈالر تھی۔

دیگر اہم فروختوں میں جونز نائٹز واچ کا مجموعہ شامل تھا، جو 337،500 ڈالر میں فروخت ہوا تھا ، اور مختلف مشہور پروپس ، بشمول وائٹ واکر ڈسپلے کی تصویر اور ایک ڈریگن انڈہ ڈینیریس ٹارگیرین کو پیش کیا گیا تھا۔

entertainment

lifestyle