Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کا انتقال، ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا گراؤنڈ میں آبدیدہ

ان کی آنکھوں سے چھلکتے آنسو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے
شائع 15 اکتوبر 2024 02:42pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ سے قبل قومی ترانے کے دوران جذباتی ہو گئیں۔

22 سالہ کھلاڑی جن کا تعلق کراچی سے ہے، گزشتہ ہفتے ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد وہ فوری طور پر دبئی سے کراچی پہنچیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاطمہ ثنا اپنے والد کو یاد کر کے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

ان کی ویڈیو آئی سی سی کی جانب سے آفیشل پیج پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی ہمت و حوصلے کی داد دی گئی۔

تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد فاطمہ ثنا نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے واپس دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی۔

میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں فاطمہ جذبات اشکبار نظر آئیں اور قومی ترانے کے دوران رو پڑیں، ان کی آنکھوں سے چھلکتے آنسو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔

دبئی روانگی سے قبل قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے اپنی زندگی میں اپنے والد کے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتے ہوئے، ان کی غیر متزلزل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

Fatima Sana

pakistani captain