Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندیپ سنگھ نے فوجی2 بنانےکا اعلان کیا ہے

شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی ڈرامہ سیریل فوجی سے کیا تھا
شائع 15 اکتوبر 2024 02:31pm

شاہ رخ خان کا فوجی اب نئے روپ میں پیش کیا جارہاہے۔ سندیپ سنگھ فوجی2 کو لانچ کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ بن کر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی ڈرامہ سیریل فوجی سے کیا تھا ، جس میں انہوں نے ابھیمنیو رائے کا کردار ادا کیا تھا۔ 1989 میں بننے والی شاہ رخ خا ن کی ڈرامہ سیریل اب نئے ورژن کے ساتھ واپس آرہا ہے سندیپ سنگھ فوجی2 کو لانچ کر رہے ہیں۔ سندیپ سنگھ فوجی 2 کو براڈ کاسٹردوردرشن کے ساتھ لا رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل میں وکی جین ،اورادا کارہ گوہر خان کے ساتھ 12 نئے فنکاروں کو اداکاری کے جوہردکھانے کا موقع دیا جائے گا۔ جبکہ شو میں گیارہ گانے ہوں گے، ٹائٹل ٹریک سونو نگم کی آواز میں ہو گا۔

اس شو کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ ہوں گے ۔ وکی جین اور ظفر مہندی شریک پروڈیوسر کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ اویناش پاریک شو کے ڈائریکٹر ہوں گے۔ شو کے ہدایتکار نشانت چندر شیکھر ہوں گے ، اس شو کو دور درشن پر ہندی کے علاوہ تامل، تیلگو، گجراتی، پنجابی اور بنگالی زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle