Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ نے اپنے والد کی پہلی بیوی کے بارے میں کھل کربات کی

وہ اکثراپنے والد کی یادوں کو شیئر کرتے رہتے ہیں
شائع 15 اکتوبر 2024 01:28pm

مقبول گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کی ہاٹ سیٹ پر بیٹھے امیتابھ بچن اکثر لوگوں سے اپنے والد کی یادوں کو شیئر کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اس بار انہوں نے خلاف توقع اپنے والد کی بجائے ان کی پہلی بیوی کے بارے میں بات کی، انہوں نے اپنے والد اور والدہ تیجی بچن کی پہلی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ جب ان کے والد کی پہلی بیوی کا انتقال ہوا تو وہ بہت افسردہ اور غمگین رہتے تھے۔ اس زمانے میں انہوں نے جو بھی نظم لکھی وہ اداسی سے بھری ہوئی تھیں۔

بھائی جان کی جان کو خطرہ ہے، سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا انٹرویو وائرل

امیتابھ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بریلی میں ان کا ایک دوست رہا کرتا تھا۔اس نےمیرےوالد کو اپنے پاس بلایا ، وہ ان سے ملنے بریلی پہنچے۔ جب دونوں اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھارہے تھے اس نے میرے والد صاحب سے نظم سنانے کی فر مائش کی۔ اس وقت میری ماں بھی وہاں تھی۔

بگ بی نے مزید کہا کہ وہیں ہماری والدہ سے ہمارے والد کی ملاقات ہوئی تھی جب میرے والد نے نظم ’ میں ہمدردی کا کیا کروں’ پڑھ کر سنائی تو میری ماں روپڑی، اسی وقت میرے والد نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی باقی کی زندگی میری والدہ کے ساتھ گزاریں گے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle