Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم حملہ

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ذرائع
شائع 15 اکتوبر 2024 12:52pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

لاڑکانہ میں چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سندھ نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے گھر میں دستی بم پھینکنے کی کوشش کی۔ تاہم بم کریکر گھر کی دیواریں اونچی ہونے کے باعث اندر نہ جاسکا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نثار کھوڑو اس وقت لاڑکانہ میں اپنے گھر موجود نہیں۔

پولیس نے کہا کہ س واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

attack

hand grenade

Nisar Khoro