Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

بینائی سے محروم ایم ایس سی تک تعلیم حاصل کرنا والا حافظ آباد کا خلیل احمد

بینائی سے محروم حافظ آباد کے نوجوان خلیل احمد نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا
شائع 15 اکتوبر 2024 10:57am
The Day of the Visually Impaired is being celebrated today - Aaj News

حافظ آباد میں بصارت سے محروم حافظ آباد کے نوجوان خلیل احمد نے اپنی معذوری کو مجبوری اور کسی پر بوجھ بننے کی بجائے ایم ایس سی تک تعلیم حاصل کر کے عزم و ہمت کی مثال قائم کر دی، بینائی سے محروم خلیل احمد نے کھیتی باڑی بھی کی اور اب اپنی ہمت اور لگن سے نائب قاصد سے گریڈ سترہ کے سپیشل ایجوکیشن ٹیچر کی ملازمت بھی حاصل کی۔

دنیا بھر میں آج 15اکتوبر بصارت سے محروم افراد کے حقوق کا عالمی دن سفید چھڑی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بینائی سے محروم حافظ آباد کے نوجوان خلیل احمد نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا۔ ایم ایس سی تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد خلیل احمد نے بطور نائب قاصد ملازمت کا آغاز کیا اور اس وقت گورنمنٹ اسپیشل ایجو کیشن سکول میں گریڈ 17میں بطور سینئر ٹیچر اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

خلیل احمد نے بینائی نہ ہونے کے باوجود کھیتی باڑی بھی کی اور قومی سطح پر کرکٹ بھی کھیلی۔ بصارت سے محروم خلیل احمد جیسے باہمت نوجوان نے نہ صرف اعلیٰ تعلیم بلکہ اچھی ملازمت حاصل کرکے ثابت کیا کہ اگر انسان کوشش اورمحنت کریں تو کوئی بھی معذوری انسان کی ترقی کی رہ میں حائل نہیں ہو سکتی

پاکستان