Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملم جبہ سیاحوں کیلئے زمین پر جنت کے ٹکڑے سے کم نہیں

سیاحوں نے باربی کیو اور گرما گرم چپلی کباب پر خوب ہاتھ صاف کئے
شائع 15 اکتوبر 2024 10:55am
Malam Jabba is a famous tourist spot in Swat - Aaj News

وادی سوات میں موسم سرد ہوا تو ملک بھر سے سیاحوں نے ملم جبہ کا رخ کرلیا، جہاں پر وہ خوب موج مستیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

وادی سوات کا سیاحتی مقام ملم جبہ سیاحوں کیلئے زمین پر جنت کے ٹکڑے سے کم نہیں۔ ملک بھر سے سیاح ملم جبہ پہنچ گئے۔ سیاح دلفریب مناظر اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔

سیاحوں نے باربی کیو اور گرما گرم چپلی کباب پر خوب ہاتھ صاف کئے۔ سیاحوں نے چیئر لفٹ میں سیر کرکے مزہ دوبالا کردیا

ملک بھر سے آئے سیاح ملم جبہ کی خوبصورتی میں گم ہوکر رہ گئے ہیں۔ سیاحوں نے لفریب مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے بھی قید کیا.

پاکستان

Sawat