Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہالی ووڈ فلم ’جوکر: فولی اے ڈو‘ کو ریلیز کے 10 دن بعد ہی کئی کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوگیا

کسی بھی کامک بک فلم کی یہ ایک ریکارڈ کمی ہے
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2024 12:13pm

ہالی ووڈ فلم ’جوکر: فولی اے ڈو‘ رواں ماہ 4 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ریلیز ہونے کے دس دن کے بعد ہی اسے نارتھ امریکن باکس آفس پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگیا۔

اب یہ فلم پہلی پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ جبکہ پہلی پوزیشن کی جگہ ہارر سیکیوئیل ِ’ٹیری فائر3’ نے لے لی ہے۔

ویرات کوہلی کا ’سندھی ورژن‘ سامنے آگیا

جوکر فولی اے ڈو نے ریلیز ہوتے ہی 40 ملین ڈالر کے ساتھ امریکن باکس آفس پر پہلا نمبر حاصل کر لیا تھا، لیکن 10 کے اندر اندر فلم کابزنس 80 فیصدگھٹ کر 7.1 ملین ڈالر ہوگیا۔

گذشتہ برس فلم ’دی مارویل‘ کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرناپڑا تھا جب اس کی آمدنی78 فیصد کم ہوگئی تھی۔

امریکی میڈیاکا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی کامک بک فلم کی ایک ریکارڈ کمی ہے۔

فلم کے ادا کاروں میں جواکین فینکس اور لیڈی گاگا شامل ہیں، جب کہ فلم کے بارے میں ناقدین کی آرا میں تضاد پایا جاتا ہے۔ کچھ ناقدین کے نزدیک یہ ایک اداس اورجرات مندانہ فلم ہے تو دیگر کے خیال میں یہ مایوس کن، سست اور دلچسپی سے عاری فلم ہے۔

hollywood

entertainment

lifestyle