Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے 3 کھلاڑی آؤٹ

ٹیم پرجوش ہے، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں، کپتان شان مسعود
شائع 15 اکتوبر 2024 03:08pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کرلیے۔

ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق دوبارہ ناکام نظر آئے اور 7 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، صائم ایوب کی جانب سے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔ کامران غلام 75 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے موقع پر کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

وہیں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کامیابی ملی۔

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوا ہے جب کہ تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔

احمقانہ فیصلہ ! بابر کو نکالنے پر سابق انگلش کھلاڑی پی سی بی پر پھٹ پڑے

دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عامر جمال ، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

Pakistan vs England

batting

won toss

second test match