Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی کوریا میں 13-13 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلئے بڑا انعام

یہ انعام ان افراد لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملکی سیاست، معیشت، تعلیم میں اپنا حصہ ڈالا ہو
شائع 15 اکتوبر 2024 09:55am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا جہاں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی آرہی ہے، وہاں کی وزارت صحت اور فلاح نے حکومت نے دو خواتین کو ہر ایک کے 13 بچے پیدا کرنے پر سویلین سروس میڈل سے نواز دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 60 سالہ ایوم گئی-سُک نامی خاتون سول میرٹ کے پانچویں درجے کے ایوارڈ سی یونگنیو میڈل سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی سیاست، معیشت، معاشرت، تعلیم میں اپنا حصہ ڈالا ہو اور سپورٹ کیا ہو۔

ذرائع کے مطابق دوسری خاتون 59 سالہ لی یونگ-می کو جس سول میرٹ میڈل سے نوازا گیا وہ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو کامیابیوں اور عطیات کے ذریعے یا اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچا کر یا عوامی خدمت کے لیے اپنی زندگی مختص کرتے ہوئے ملکی فلاح میں حصہ ڈالتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایوم نے سن 1986 سے 2007 کے درمیان پانچ بیٹوں اور آٹھ بیٹیوں کو جنم دیا۔ جبکہ لی کے گھر پہلے بچے کی ولادت 23 برس اور آخری بچے کی ولادت 44 برس کی عمر میں ہوئی۔

واضح رہے مشرقی ایشائی ملک تیزی سے گرتی شرح پیدائش سے لڑ رہا ہے اور والدین کو زیادہ بچے پیدا کرنے کے پروگراموں کو متعارف کرا رہا ہے۔ 2022 میں ملک کا فرٹیلیٹی ریٹ تاریخ کی کم ترین سطح 0.78 تک پہنچ گیا تھا جو کہ عالمی سطح بہت کم ہے۔

South Korea

honours two women

civilian medals

having 13 children