Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھائی جان کی جان کو خطرہ ہے، سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا انٹرویو وائرل

بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے
شائع 15 اکتوبر 2024 09:11am

سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا ایک پرانا انٹرویو آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے بھائی جان کی حفاظت میں سب سے بڑے چیلنج کا ذکر کیا تھا۔

این سی پی لیڈر اور سابق ایم ایل اے بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی جان کو خطرہ مزید بڑھ گیاہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سیکیورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے، کیونکہ بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بھی اسی گینگ نے قبول کی ہےجو کچھ عرصے سے سلمان خان کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور جنہوں نے کئی بار سلمان خان پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آگیا

ان دھمکیوں کو لے کر سلمان خان کے مداحوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور وہ اس موقع پر ان کے باڈی گارڈ شیرا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کر رہے ہیں۔

شیرا گذشتہ 25 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کی حیثٰیت سے ان کی حفاظت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے ان سے کچھ سوالات پوچھے گئے تھے جس کے جواب دیتےہوئے انہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان کی جان کو خطرہ ہے اور جن اسٹارز کی جان کو خطرہ ہوتا ہے انہیں بھیڑ میں نکلنا مشکل ہوتا ہے۔

شیرا نے سلمان خان کی حفاظت میں درپیش سب سے بڑے چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ کسی بڑے اسٹار کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں تو آپ کو صحیح وقت پر صحیح فیصلے لینا ہوتے ہیں۔ شیرا نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں سب سے بڑا چیلنج ان کے مداحوں کو ٹہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ان کے مداحوں کو سنبھالناہے، جب سلمان خان ہجوم میں جاتے ہیں تو لوگوں کا جم غفیر سنبھالناایک چیلنج بن جاتا ہے۔

ہمارا کام سلمان خان کی حفاظت کرنا ہوتا ہےجبکہ مقامی سیکیورٹی اہلکار بھیڑ کو سنبھالتے ہیں۔ شیرانے کہا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle