Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

لبنان کے عیسائی اکثریت والے قصبے پر اسرائیلی حملہ، 21 ہلاک

اقوام متحدہ کے اداروں پر حزب اللہ کو انسانی ڈھال فراہم کرنے کا اسرائیلی حکومت کا الزام
شائع 15 اکتوبر 2024 01:08am

اسرائیلی فضائیہ نے پیر کو شمالی لبنان میں عیسائیوں کی اکثریت والے قصبے عائتو پر حملہ کردیا جس سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

عائتو کے میئر جوزف تراد نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے ایک ایسے مکان کو نشانہ بنایا جو بے گھر ہونے والے افراد نے کرائے پر لے رکھا تھا۔**

اسرائیلی فوج نے لبنان کے مزید 25 دیہات کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے جنگجوؤ انسانی ڈھال کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

لبنانی وزارتِ صحت نے بایا ہے کہ اسرائیل پر بڑی تعداد میں پروجیکٹائل داغے گئے ہیں جس کے نتیجے لاکھوں افراد کو محفوظ ٹھکانوں کی طرف جانا پڑا ہے۔

21 KILLED

NORTHERN ISRAEL

TAIBU