Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

ویمینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرادیا

بھارتی ٹیم بھی ٹورنامنٹ سے باہر، اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا مدار پاکستان کی فتح پر تھا۔
شائع 14 اکتوبر 2024 10:18pm

ویمینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی۔

111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 56 کے ٹوٹل پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی۔ سوزی بیٹز نے 28، بروک ہیلیڈے نے 22 اور سوفی ڈیوائن نے 19 رنز اسکور کیے۔

نشرح سندھو نے 18 رنز دے کر 3 جبکہ عمیمہ سہیل اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی فاطمہ ثنا نے 21 اور منیبہ علی نے 15 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کر نے 14 رنز دے کر 3، ایڈن کارسن نے 7 رنز دے کر 2 اور لی ٹیہوہو نے 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا مدار اس بات پر تھی کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہراتی۔ بھارتی ٹیم بھی گروپ کے مرحلے ہی میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ ایسا آٹھ سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

WOMEN'S T20 WORLD CUP

KIWIS DEFEAT PAKISTAN

INDIA ALSO OUT