Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابا صدیقی کے بعد ایک اور مشہور کامیڈین بشنوئی گینگ کے نشانے پر، حملہ بھی ناکام

کامیڈین کو فوری طور پر دہلی سے ممبئی واپس منتقل کر دیا گیا۔
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2024 09:36pm

بھارت کے مشہور کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ہت لسٹ میں آگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے این سی پی کے ایم ایل اے بابا صدیقی کے ساتھ منور فاروقی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی پر حملہ ستمبر میں ہو نا تھا جب منور فاروقی کو ایک ایونٹ کے لئے دہلی جانا تھا، لیکن بروقت معلومات ملنے پر سازش ناکام بنا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ کے دو افراد نے منور فاروقی کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ہی فلائٹ بک کی اور ان کے ہوٹل میں بھی کمروں کا انتظام کیا تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔

خوش قسمتی سے انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بروقت اطلاع ملی اور منور کی حفاظت کو مزید سخت کردیا گیا۔ کامیڈین کو فوری طور پر دہلی سے ممبئی واپس منتقل کر دیا گیا۔

بابا صدیقی کے قتل کے بعد لارنس بشنوئی کی مبینہ پاکستانی گینگسٹر کو ویڈیو کال وائرل

حملے کی ناکامی کے باوجود منور فاروقی کی زندگی کو خطرہ بدستور قائم ہے۔ بابا صدیقی کے قتل کے بعد ممبئی پولیس نے منور فاروقی کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بابا صدیق کے قتل کے بعد منور پر حملے کا خطرہ ممکنہ طور پر باقی ہے۔

Govinda

Baba Siddique