Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد پانچویں شادی کے خواہش مند، اداکارہ کو پرپوز کر دیا، ویڈیو وائرل

تم مجھے انڈیا کے بارڈر بھیج دوگی، یا کہوگی کہ بم باندھ کر خود کو دھماکے سے اڑا دو، تم جو کہوگی میں کروں گا، حکیم شہزاد
شائع 14 اکتوبر 2024 07:12pm

مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم لوہاپاڑ نے دانیہ شاہ کے بعد اب پاکستانی اداکارہ کو دلہن بنانے کے خواب سجالیے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے ہونے والے ہمسفر کی خوبیاں بیان کیں تھیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ ایک ایسے شخص سے شادی کریں گی جو انکے لیے ہر طرح کا خطرہ مول لے سکے جبکہ اداکارہ کا ایک انٹرویو میں یہ کہنا تھا کہ وہ خود سے زیادہ کمانے والے اور کامیاب شخص سے شادی کریں گی تاکہ ان کی شادی کامیاب ہو۔

حبا بخاری نے ماں بننے کیلئے شہزاد حکیم لوہاپاڑ سے علاج کروایا؟

انہوں نے بتایا کہ ان کی سوچ ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ان سے زیادہ پڑھا لکھا، کامیاب، کاروباری ہو، ان سے زیادہ روحانی اور شخصی طور پر بہتر ہو۔

دانیہ شاہ نکاح کے بعد منظر عام پر آگئی، ویڈیو وائرل

کومل عزیز سے شادی کی تمام ڈیمانڈس کو پورا کرنے کی خواہش لیے دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے سرعام اداکارہ کومل عزیز کو شادی کیلئے پروپوز کردیا۔

پہلے ہی چار بار شادی کے لڈو کھانے کے باوجود پانچویں شادی کے خواہش مند شہزاد حکیم لوہا پاڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں پاکستانی اداکارہ کومل عزیز کو شادی کی آفر کرتے سنا گیا۔

ویڈیو میں شہزاد حکیم کا کہنا تھا کہ، ’کومل اگر خطرہ مول لینے والے شخص سے شادی کریں گی تو یہ نوکر حاضر ہے کومل کیا تم مجھے انڈیا کے بارڈر بھیج دوگی، یا کہوگی کہ بم باندھ کر خود کو دھماکے سے اڑا دو، تم جو کہوگی میں کروں گا‘

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ہاتھوں گجرا پہننے کی ویڈیو وائرل

شہزاد نے کومل کی تصویر جو چومتے ہوئے انکی تعریف کی اور کہا کہ یہ کتنی خوبصورت ہے اس میں کوئی شک نہیں اور لگے ہاتھوں اداکارہ کو آئی لو یو کہتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔

60 لاکھ مالیت کی گاڑی، 4 سونے کے سیٹ، دانیہ شاہ کا حق مہر کتنا ہے؟

شہزاد حکیم کا کہنا تھا کہ ،’میرا خیال بالکل ٹھیک ہے، ماشا اللہ میں نے پہلے ہی چار شادیاں کی ہیں جبکہ چوتھی بیوی دانیہ شاہ سب سے زیادہ خوبصورت ہے ہاں پہلے والی بیویاں بھی ٹھیک ہیں لیکن ایک بیوی چلی گئی ہے، اس لیے اس ایک بیوی کی کمی پوری کرنے کیلئے میں جگہ بنا لوں گا اور کومل کو کہو کہ مجھے رابطہ کرلے‘۔

افیئر چلانے آیا تھا، زبردستی نکاح کرنا پڑگیا، دانیہ شاہ کے نئے شوہر کا انکشاف

واضح رہے کہ اس سے قبل شہزاد نے اداکارہ حبا بخاری سے متعلق بھی دعویٰ کیا تھا کہ حبا نے حمل ٹہہرانے کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا ہے۔