Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلمانوں کی تعداد بڑھی ہے، مگر ہر کوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات مارتا ہے، ذاکر نائیک

فقیہہ یا مفتی نہیں ہوں، صرف دعوت اسلام دیتا ہوں، مذہبی اسکالر
شائع 14 اکتوبر 2024 06:59pm
The story of Dr. Zakir Naik in his own words - Aaj News

مذہبی اسکالرڈاکٹرعبدالکریم ذاکر نائیک نےجامعہ اشرفیہ میں خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی تعداد بڑھی ہےمگر ہرکوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات مارتا ہے۔

ڈاکٹرعبدالکریم ذاکر نائیک نے لاہور میں واقع جامعہ اشرفیہ کا دورہ کے دوران مسجد حسن جامعہ اشرفیہ میں خصوصی خطاب کیا۔

مذہبی اسکالر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ میں فقیہہ یا مفتی نہیں ہوں، صرف دعوت اسلام دیتا ہوں۔ مسلمانوں کی تعداد بڑھی ہے مگر ہر کوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات مارتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ڈاکٹراسراراحمد سے 1991 میں ملا ، ان کے اشتیاق کی وجہ سےمیں داعی بن گیا۔ قرآن کی ہدایت پرعمل کریں انسانیت کا حل ملتا ہے۔اللہ کی رسی کومضبوطی سے پکڑیں تفرقے میں نہ پڑیں۔

Islamic preacher Zakir Naik

DR ZAKIR NAIK