Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

پاراچنار میں قبائلی تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

ٹل پاراچنار مین روڈ آج تیسرے روز بھی بند ہے، پولیس
شائع 14 اکتوبر 2024 06:31pm

پاراچنار میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کنوائی پر فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا جس کے تیجے میں ابتک 18 افراد جاں بھق ہو چکے ہیں۔

واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹل پاراچنار مین روڈ آج تیسرے روز بھی بند ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی ضلع کرم میں دو قبائل کے مابین فائرنگ ہوئی تھی جس میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق کنج علیزئی پہاڑوں اور ٹل پاراچنار روڈ پر فائرنگ ہوئی تھی، واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

KPK

KPK Police

KPK Government