Aaj News

ہفتہ, جنوری 18, 2025  
17 Rajab 1446  

ننکانہ صاحب، اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق

رائے طارق ڈیوٹی پر جارہا تھا، ملزم نے 16 ماہ قبل اُس کے بڑے بھائی رائے شرافت کو بھی قتل کیا تھا۔
شائع 14 اکتوبر 2024 05:49pm

ننکانہ صاحب میں تھانہ بڑا گھر کےعلاقے میں اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کانسٹیبل رائے طارق پولیس لائن ننکانہ ڈیوٹی پر جارہا تھا۔ قتل کے اشتہاری ملزم اختر نے بچیکی روڈ پر گھات لگاکر فائرنگ کی۔

ملزم اختر 16 ماہ قبل مقتول کانسٹیبل کے بڑے بھائی رائے شرافت کو بھی زمین کے تنازع پر قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ مقتول اس مقدمے کا گواہ تھا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

Nankana Sahib

BADA GHAR POLICE STATION

RAO TARIQ

RAO SHARAFAT

POLICE LINE NANKANA