Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز پارٹی آئینی ترمیم پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں، بلاول بھٹو زرداری

ہمیشہ احتجاج کو ویلکم کیا ہے، لیکن ایس سی او کی وجہ سے احتجاج کو موخر کیا جائے، مراد علی شاہ
شائع 14 اکتوبر 2024 06:48pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں، بلاول بھٹو زرداری، ملک میں جب بھی آئین سازی ہوئی جے یو آئی کا اہم کردار رہا، آئینی ترامیم جمہوری طریقے سےپارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں بے نظیر ہاری کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آئی ایس پی، مزدور کارڈ کے بعد بینظیر ہاری کارڈ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو بطور وزیراعظم معیشت کو ایسے چلاتی تھیں کہ غریبوں کو فائدہ پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ لک میں جب بھی آئین سازی ہوئی جے یو آئی کا اہم کردار رہا، آئینی ترامیم جمہوری طریقے سےپارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے۔ چارٹرآف ڈیموکریسی کےوعدےجورہ گئے تھےکیاانہیں بھول جانا چاہیے، ہمیں کہا جارہا ہےکہ آپ پیچھے ہٹ جائیں ہم نےکہا آپ پیچھے ہٹ جاؤ۔18 اکتوبر کو حیدرآباد میں سب ملکرانصاف کا مطالبہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شہید بی بی وزیراعظم تھیں توہاری خود کو وزیراعظم سمجھتا تھا، ملک کےہاری کوفائدہ ہوگاتوملک اورمعیشت کوفائدہ ہوگا، بینظیرکےدورمیں بھی کہاجاتاتھاکہ پاکستان نازک دورسے گزررہا ہے، بینظیربھٹو نےدلیرفیصلہ کیا کہ آلوکی فصل حکومت خریدے گی۔ بینظیر کے فیصلوں پر اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں چیخ اُتھے تھے انھوں نے کہاہم یہ کیسے کریں گے لیکن والدہ نے کہا آلو خرید کرمچھلیوں کو کھیلا دینگے مگر ہاری بھوکا نہ رہے۔

انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےکسان،ہاری ہرموسم میں پریشان ہوجاتے ہیں، اور میں کسان اورہاریوں کےلئےبہت پریشان ہوں، موسمیاتی تبدیلی کامقابلہ کرناہےتوزرعی شعبےکوزندہ رکھناہوگا، زرعی شعبےکوڈی ریگولیٹ کےبجائےریگولیٹ کریں، زرعی شعبےکی بہتری کیلئےگرین انرجی کی طرف بڑھناہ وگا۔

جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ کراچی آ کر احتجاج کرنا چاہتے تھے ہم نے ہمیشہ احتجاج کو ویلکم کیا ہے ہم نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کی وجہ سے احتجاج کو موخر کیا جائے، اس کے باوجود ہمارے دوست آئے لیکن یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

Bilawal Bhutto Zardari