Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

اے سی کی وائرنگ میں شاٹ سرکٹ سے پوری گاڑی کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا

گاڑی بری طرح آگ کی لپیٹ میں تھی اور ہر طرف دھواں ہی دھواں تھا
شائع 14 اکتوبر 2024 04:04pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

آگ میں لپٹی ایک تیز رفتار گاڑی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئی جس کے اندر کوئی ڈرائیور موجود نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز بھارتی شہر جے پور کے اجمیر روڈ پر پیش آیا، جب روڈ کے درمیان میں چلتی ایک کار کے اندر آگ بھڑک رہی تھی اور پھر وہ ایک کنارے سے جا ٹکرائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ایک مصروف شاہراہ پر گاڑی چلتی ہی چلی جارہی تھی جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں نے خود کو گاڑی سے بچانے کی کوشش کی۔

گاڑی کون چلا رہا تھا اور آگ کیسے لگی؟

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایس یو وی کار جتیندر جانگڈ نامی شخص ڈرائیور کر رہا تھا۔ جتیندر نے گاڑی کے ایئر کنڈیشن سے دھواں اٹھتے دیکھا تو اس نے پریشان ہو کر اپنے بھائی کو مدد کے لیے فون ملایا۔

ٹھٹھہ، ہندو یاتریوں کی مکلی مندر میلے میں آنے والی گاڑی کو حادثہ

لیکن چند ہی لمحوں بعد کار بری طرح آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ خطرے کو بھانپتے ہوئے جیتندر نے ہینڈ بریک کھینچا اور خود کو بچانے کے لیے گاڑی سے باہر چھلانگ لگا دی۔

پولیس کی گاڑی وہاں پہنچی تو انہوں نے فائر فائٹرز سے فوری طور پر پہنچے اور آگ بجھانے کے لیے رابطہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

Car

fires