Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو معصوم بچوں کے قاتل کو 2 مرتبہ سزائے موت اور جرمانے کی سزا

ملزمان کے خلاف2021 میں مقدمہ درج کیا تھا
شائع 14 اکتوبر 2024 02:52pm

سیشن کورٹ لاہور نے دو معصوم بچوں کے قاتل کو 2 مرتبہ سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈیڑھ سالہ فاطمہ اور3 سالہ عاطف کو قتل کرنے کےجرم میں جرم کو دو بار سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا۔

عدالت نے ملزم کو بچوں کے والدین کو زخمی کرنے پر 10 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

لاہور: نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم 10 گھنٹوں میں ہی گرفتار

قتل کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج رمضان کھجی نےسنایا۔ عدالت نے قتل کے دیگر ملزمان اعجاز اور امتیاز کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

پاکستان