Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے درمیان آئینی ترمیم پر شفافیت سے آگے بڑھنے پراتفاق

تمام اسٹیک ہولڈرزکو آئینی مسودے پراعتماد میں لے رہے ہیں, شیری رحمان
شائع 14 اکتوبر 2024 01:57pm

پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کا آئینی ترمیم پراتفاق رائے اورشفافیت سے آگے بڑھنے پراتفاق ہوگیا۔

اس حوالے سے شیری رحمان نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکو آئینی مسودے پراعتماد میں لے رہے ہیں۔ سندھ ہاؤس کی گورنراینیکسی میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ سینیٹرشیری رحمان اور ڈاکٹرعاصم حسین نے کامران ٹیسوری ، فاروق ستار اورامین الحق کو پیپلزپارٹی کے آئینی مسودے پراعتماد میں لیا۔

ملاقات میں روابط جاری رکھنے، آئینی ترمیم پراتفاق رائے اورشفافیت سے آگے بڑھنے پراتفاق کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیری رحمان نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنمائوں کو آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا، دونوں وفود نے اپنی ترجیحات پیش کیں۔

سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پرتمام اسٹیک ہولڈرزکو آئینی مسودے پراعتماد میں لے رہے ہیں۔