Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سر پر پائپ باندھ کر برتن دھونے کا جُگاڑ کرنیوالی خاتون پر لوگ حیران

ریل ویڈیو پر اب تک 98 ملین ویوز آچکے ہیں۔
شائع 14 اکتوبر 2024 01:29pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر ’ہیکس اینڈ ٹرکس‘ کے نام سے مختلف ویڈیوز ٹرینڈ کرتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران بھی ہوتے ہیں اور وہی طریقہ اپناتے بھی ہیں۔

وہیں اب ایک اور دلچسپ ہیک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک خاتون کو انوکھے انداز میں برتن دھوتے دیکھا گیا ہے۔

ایک انسٹا صارف نے ریل ویڈیو شئیر کی جس میں ایک خاتون کو سر پر پائپ باندھ کر برتن دھوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صابن سے پستول دھوتی خاتون کی وائرل ویڈیو پر پولیس حرکت میں آگئی

خاتون ایک ڈبے پر بیٹھ کر بوتلیں، برتن اور پلیٹیں دھونے کا کام انجام دے رہی ہیں۔

مذکورہ خاتون کی یہ ٹرک دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ خاتون کو اس عمل پر ایک ایوارڈ ملنا چاہیئے۔

ایک اور صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پانی کو بند کیسے کریں گی؟

ریل ویڈیو پر اب تک 98 ملین ویوز آچکے ہیں۔

Woman

Hack

new video viral

washing pots

Using Pipe