Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حناخان نے اپنی آخری کھڑی پلک کی تصویر شیئر کر دی

وہ کینسر کے خلاف بڑی ہمت سے جنگ لڑ رہی ہیں
شائع 14 اکتوبر 2024 12:53pm

اداکارہ حنا خان نےکینسر سے اپنی جنگ لڑنے کے بعد ایک اور جذباتی پوسٹ پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے کیموتھراپی کی وجہ سے پلکیں کھونے کا تجربہ شیئر کیا۔

ٹی وی اداکارہ حنا خان کینسر کے خلاف بڑی ہمت سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ دوران علاج بھی انہوں نے کام کرنا نہیں چھوڑا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس دیتی رہتی ہیں۔

تہجد نے ریشم کی زندگی کیسےبدل دی؟

حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک آنکھ کی تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں ان کی صرف ایک پلک نظر آرہی ہے۔ادا کارہ نے انکشاف کیا گیا کہ انہوں نے علاج کے ضمنی اثرات کے طور پر اپنی پلکیں کھو دی ہیں۔

حنا خان نے اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا ہے کہ میں جاننا چاہتی ہوں کہ میری حوصلہ افزائی کا موجودہ ذریعہ کیا ہے؟ یہ بہادر، اکیلا سپاہی ، جینیاتی طور پر لمبی پلکوں کے ساتھ جو کبھی میری آنکھوں میں سجتا تھا، میری آخری کھڑی پلک ، تمام مشکلات کا مقابلہ کرنے کے بعد میرے ساتھ کھڑی ہے۔ میں کیمیو کے آخری چکر میں ہوں۔ اس لیے میری یہ آخری پلک میری حوصلہ افزائی ہے۔ یہ بھی ہم آخر تک دیکھیں گے انشاءاللہ ضرور دیکھیں گے۔

حنا خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں نے دودہائیوں سے زیادہ عرصے تک نقلی پلکیں نہیں لگائی ہیں۔ لیکن اب مجھے شوٹ کے لیے اسے پہننا ہوگا، کوئی بات نہیں سب ٹھیک ہوجا ئے گا۔

حنا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ وہ کیموتھراپی کے ضمنی اثرات کے طور پر میکوسائٹس کا شکار ہوئی تھیں۔ حنا خان کو چھاتی کے سرطان کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔ 36 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک آفیشل بیان پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle