Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

جب ایک خاتون ویٹر نے بل کلنٹن کو پہچاننے سے انکار کر دیا

ویڈیو سوشل میڈیا ایکس پر شئیر کی گئی جو وائرل ہوگئی
شائع 14 اکتوبر 2024 11:48am
تصویر بشکریہ ایکس/ اسکرین شاٹ
تصویر بشکریہ ایکس/ اسکرین شاٹ

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے دوران جارجیا میں میکڈونلڈز کی ایک برانچ کا اچانک دورہ کیا، جہاں ایک حیرت انگیز واقعے نے سب کی توجہ حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جارجیا میں میکڈونلڈ کی ایک کارکن سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو پہچان ہی نہ سکیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن جن کا شمار کبھی دنیا کی طاقتور شخصیات میں کیا جاتا تھا، انہیں ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب فوڈ کاؤنٹر پر ایک خاتون ملازم ابتدائی طور پر انہیں پہچاننے میں ناکام نظر آئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ42ویں امریکی صدر بل کلنٹن میکڈونلڈز کے کاؤنٹر پر موجود خاتون ورکر کے پاس گئے، ان سے ہاتھ ملایا جس کے بعد خاتون پہلے تو انہیں گھورتی رہیں اور جب انہوں نے اپنا تعارف کراتے ہوئے نام بتایا تو خاتون نے انہیں فورا گلے سے لگا لیا۔

وہاں موجود دیگر عملے نے سابق امریکی صدر کو دیکھتے ہی پہچان لیا تھا اور وہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مشغول ہوگئے تھے۔

کلنٹن کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی جانب سے اس واقعے کی ویڈیو ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Bill Clinton

VIDEOS GOES VIRAL

macdonald

awkward moment

fails to recognise