Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری

گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ 12 پیسے یا 0.04 فیصد کی کمی سے 277.64 پر بند ہوا تھا۔
شائع 14 اکتوبر 2024 11:31am

انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجکر 20 منٹ پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 14 پیسے کے اضافے سے277.50 روپے پر جاپہنچا۔ گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ 12 پیسے یا 0.04 فیصد کی کمی سے 277.64 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی اسٹاف رپورٹ میں، جو پچھلے ہفتے جاری کی گئی، خبردار کیا کہ پاکستان کی واشنگٹن میں مقیم قرض دہندہ کو واپس کرنے کی صلاحیت بڑے خطرات کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پالیسی کے نفاذ اور بروقت بیرونی فنانسنگ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

عالمی سطح پرڈالر کی قدر میں پیر کو ایشیا میں ابتدائی ٹریڈز میں تیزی دیکھی گئی کیونکہ جاپان میں تعطیلات کی وجہ سے لیکویڈٹی میں کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں 100.15 کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد ڈالر انڈیکس کو توقعات سے تقویت ملی ہے کہ فیڈرل ریزرو اگلے ماہ شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کرے گا۔

dollars