Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

بگ باس سیزن 18 سے گدھے کو ہٹا دیا گیا

جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں نے اسےشو سے ہٹانے کی اپیل کی تھی
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2024 12:41pm

میکس نامی گدھا، جسے گدھراج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بگ باس 18 سے باہر ہونے والا پہلا حریف بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں کی جانب سے پروڈیوسروں سے کی جانے والی اپیلوں کے بعد انہیں رئیلٹی شو سے ہٹایا گیا۔ اس سے قبل پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیمل (پیٹا) نے سلمان خان اور فلم سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ عوامی پریشانی کا حوالہ دیتے ہوئے گدھے کو باہر رکھیں۔

’بگ باس 18‘ میں کیا اس بار گدھا بھی کنٹیسٹنٹ ہو گا ؟ ویڈیو وائرل

پپی ایف اے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا، پیپل فار اینیمل کی چیئرپرسن محترمہ مانیکا سنجے گاندھی کا اس معاملے میں مداخلت کے لیے شکریہ۔ یہ کامیابی برادری کے ان تمام لوگوں کی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوئی جو گدھے کی رہائی کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بگ باس کی ٹیم نے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ انہوں نے گدھے کو چھوڑ دیا ہے۔ یہ کامیابی ہر اس شخص کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس مقصد کی حمایت کی اور اس میں شمولیت اختیار کی۔

اس سے پہلے پیٹا انڈیا کی ٹیم کی جانب سے اکتوبر کو سلمان خان کو ایک خط بھیجا گیاتھا۔ بھیجے گئے خط کے مطابق انہوں نے سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ وہ پروڈیوسروں پر زور دیں کہ وہ تفریح کے لئے جانوروں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے گریز کریں۔

خط کے ایک حصےمیں درخواست کی گئی تھی کہ میکس نامی گدھے کو پیٹا انڈیا کے حوالے کر دیا جائے تاکہ وہ دوسرے گدھوں کے ساتھ ایک محفوظ پناہ گاہ میں واپس آ سکے۔

بگ باس سیزن 18 رواں ماہ سے نشر ہورہا ہے، جس کی میزبانی کے فرائض سلمان خان انجام دے رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

big boss18