Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ

طیارہ ممبئی سے نیویارک جا رہا تھا
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2024 10:42am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد تمام مسافر خوف میں مبتلا ہوگئے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے نیویارک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد دہلی ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پرواز نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ائیرپورٹ سے رات 2 بجے کے قریب اڑان بھری، جس کے فوراً بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے کے بعد حکومت کی سیکورٹی ریگولیٹری کمیٹی کی ہدایت پر پرواز کو دہلی کی جانب موڑ دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اکتوبر کو ممبئی سے JFK چلانے والی پرواز AI119 کو ایک مخصوص سیکورٹی الرٹ موصول ہوا۔

الرٹ کے بعد تمام مسافروں کو دہلی ائیرپورٹ ٹرمینل پر باحفاظت اتارا گیا۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام معیاری حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سے دو اور بھارتی پرواز میں اسی طرح کی بم کی اطلاع موصول ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق، بھارتی پروراز انڈیگو کی دو پروازیں جو ایک ممبئی سے مسقط اور ایک ممبئی سے جدہ کے لیے روانہ ہو رہی تھیں، پیر کو بم کی دھمکیوں کے بعد ممبئی ائیرپورٹ پر اتار لی گئیں۔

انڈیگو کے ترجمان کے مطابق دو پروازیں، انڈیگو فلائٹ 6E 1275 اور انڈیگو کی فلائٹ 6E 56، کو محفوظ مقام پر پہنچا گیا ہے اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے بعد سیکیورٹی نے چیکنگ کا عمل تیز کر دیا ہے۔

security high alert

Bomb Threat

Mumbai Airport

AIR INDIA FLIGHT