Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 26, 2024  
23 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلوی اسکواڈ میں بڑے نام شامل
شائع 14 اکتوبر 2024 09:41am

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آئندہ ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جاٸیگا۔

آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے چیٸرمین جارج بیلی نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ آٸی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ ہماری آخری ون ڈے سیریز ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلین ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ اسکواڈ میں شان ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فیرسر، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبسچین، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ ٹیم سلیکشن کیلٸے دستیاب نہیں تھے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چار نومبر کو میلبرن میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے آٹھ نومبر کو ایڈیلیڈ، تیسرا ون ڈے دس نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

cricket austaralia

announced squad

one day squad