Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری مرتبہ توسیع

اسلام آباد اور راولپنڈی میں اعلان کردہ بینکنگ تعطیلات کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا، ایف بی آر
شائع 15 اکتوبر 2024 09:07am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دوسری بار انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

پیر کی رات دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں ٹیکس جمع کرنے والے ادارے نے کہا کہ یہ قدم مختلف تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواستوں اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں اعلان کردہ بینکنگ تعطیلات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان حکومت کے اجلاس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزشتہ روز تھی۔ ایف بی آر نے کہا تھا کہ اس نے پہلے ہی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں اس ماہ کی 14 تاریخ تک توسیع کی۔

FBR

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

tex returns