Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہن کا بروقت علاج نہ کروانے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا

مقتول کی بیوی چند روزقبل حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئی تھی
شائع 14 اکتوبر 2024 09:32am

سیالکوٹ میں بہن کا بروقت علاج نہ کروانے اور بہن کی وفات کے صدمہ پرسالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ بھاگووال روڈ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حمزہ نامی ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی محمد ابرار کو قتل کر دیا۔

مقتول ابرار کی اہلیہ مدیحہ چند روز قبل حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئی تھی۔ بہن کی موت کا ملزم کو بہت رنج تھا کہ اس کے بہنوئی نے اپنی بیوی کو بروقت ہسپتال لے کر نہیں گیا جس کی وجہ سے مدیحہ فوت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم اپنی بہن کی وفات کا صدمہ نہ برداشت نہیں کرسکا اور اس نے اپنی بہن کے دسویں پر قبرستان سے فاتحہ خوانی کے بعد آتے ہوئے بہنوئی ابرار کا قتل کردیا۔ مقتول ابرار چار بچوں کا باپ تھا۔

پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سوات میں غیرت کے نام پر خاتون قتل

پاکستان