Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

داعش کی مدد کرنے والا امریکی فوجی اپنے انجام کو پہنچ گیا

کیرول برج نے ایک دہشت گرد سے گفتگو میں اسے امریکی فوج سے نپٹنے کا طریقہ سمجھایا تھا۔
شائع 14 اکتوبر 2024 12:21am

امریکا کے ایک فوجی کو داعش کی مدد کرنے کا جرم میں 14 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ امریکی ریاست اوہایو سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ کیرول برج نے یہ تسلیم کرلیا تھا کہ اس نے ایک دہشت گردی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران داعش کو امریکی فوجیوں سے لڑنے کے معاملے میں ٹپس دی تھیں۔

نیو یارک میں مینہیٹن کورٹ میں پانچ گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد کیرول برج کو سزا سنائی گئی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے خود استدعا کی تھی کہ اُسے زیادہ سے زیادہ چالیس سال قید کی سزا سنائی جائے۔

جج لیوئس جے لائمین سے گفتگو کے دوران کیرول برج نے کہا کہ میں جب تک جیوں گا مجھے اپنے کہے اور کیے پر افسوس رہے گا۔ کیرول برج پر دہشت گردی میں معاونت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

PLEADED GUILTY

CAROL BRIDGE

HELPED ISIS

SENTENCED FOR 14 YEARS