Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کسی بھی میسیج میں موجود 3 الفاظ جو آپ کی زندگی بھر کی جمع پونجی لُٹوا سکتے ہیں۔

کسی بھی ایسے میسیج یا ای میل کو کھولنے سے گریز کیجیے جو KINDLY سے شروع ہوتی ہو۔
شائع 14 اکتوبر 2024 12:11am

جو لوگ کسی بھی میسیج کو پڑھنے میں بہت تیزی دکھاتے ہیں اُنہیں یاد رکھنا چاہیے کہ بعض پیغامات انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ اگر احتیاط کا دامن چھوڑ کر انہیں پڑھ لیا جائے تو زندگی بھر کی جمع پونجی ٹھکانے لگ سکتی ہے۔

براہِ کرم، آپ وہ تین الفاظ ہیں جن پر گھپلے باز بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ انگریزی کے الفاظ Would you kindly دکھائی دیں تو میسیج کو کھولنے کے بجائے میسیج کو ڈیلیٹ کردینا چاہیے۔

عام طور پر دوستانہ میسیجز میں ایسے الفاظ دکھائی دیتے ہیں۔ اگر کبھی آپ کو کسی میسیج میں صرف Kindly بھی لکھا ہوا ملے تو الرٹ ہو جائیے اور میسیج کو ڈیلیٹ کرنے میں دیر نہ لگائیے۔

امریکا میں Kindly بالعموم بول چال میں استعمال نہیں کیا جاتا۔ یہ بات ٹیکنالوجیکل امور کے معروف ماہر ٹِم بیجیرِن نے ریڈرز ڈائجسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے بتائی۔

یہ لفظ یعنی Kindly بالعموم ان ملکوں میں بولا جاتا ہے جو کبھی برطانیہ کے غلام رہے۔ ان میں پاکستان، بھارت اور نائجیریا شامل اور نمایاں ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ Kindly لفظ کے ساتھ شروع ہونے والا میسیج کسی دور افتادہ مل کے کسی ’بوائلر‘ میں بیٹھا ہوا کوئی فراڈیے کا بھیجا ہوا ہو۔

فراڈ پریوینشن اسٹریٹجی نامی گروپ کے بانی ڈو شیڈل کا کہنا ہے کہ جسے مالیاتی گھوٹالے سے بچنا ہو اُسے کم و بیش ہر میسیج کے معاملے میں محتاط ہونا چاہیے۔ کسی بھی بن بلائے میسیج یا ای میل کو کھولنے کے معاملے میں احتیاط برتنی چاہیے۔

scammers

FAKE MESSAGES

THREE WORDS

UNSOLICITED MESSAGES