Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ کے بیٹے کی اننیا پانڈے اور اپنی بہن کو نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی

آریان خان نے ’بلیک میلنگ‘ کے طور پر ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی، اننیا پانڈے
شائع 13 اکتوبر 2024 09:12pm

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان میری اور اپنی بہن سُہانہ خان کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

اننیا پانڈے نے حال ہی میں نیٹ فلکس تھرلر ”CTRL“ میں اداکاری کے جوہر دکھائی ہیں، یہ فلم مصنوعی ذہانت اور کم ہوتی پرائیویسی اور آن لائن خود مختاری سے متعلق ہے۔

نصیبو لال کا وہ گانا جس نے ملزم اور پولیس کی ناک میں دم کر دیا

فلم کی ایک حالیہ پروموشنل ویڈیو میں، اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک بار ان کے ایک دوست شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ’بلیک میلنگ‘ کے طور پر ان کے ذاتی ولاگز کو لیک کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اننیا نے کہا کہ میں اپنی روز مرہ زندگی کو ریکارڈ کرتی تھی، لیکن اسے کبھی پوسٹ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں، سوہانہ اور شنایا چیزیں ریکارڈ کرتے تھے اور آریان ہمیں دھمکی دیتے تھے کہ اگر ہم نے اس کا کوئی کام نہ کیا تو وہ ان ویڈیوز کو لیک کر دے گا۔

ملیکہ شیراوت نے بالی ووڈ انڈسٹری کا گھناؤنا سچ بے نقاب کردیا

اننیا کی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان اور سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کے ساتھ بچپن سے ہی دوستی ہے۔ جبکہ آریان سہانہ کے بڑے بھائی ہیں۔

اننیا نے اس یادداشت پر ہنستے ہوئے کہا کہ یہ سب نوعمری کا مزہ تھا۔

Netflix

ananya pandey

Suhana Khan

Aaryan Khan

CTRL