Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر کی لندن میں بھارتی گانوں سے لطف اندوز ہوتے ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس نے صرف چند دنوں میں ایک ملین سے زیادہ آراء حاصل کیں
شائع 13 اکتوبر 2024 04:59pm

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر لندن میں بالی ووڈ کے لیے اپنی محبت کا اظہار انتہائی پُرلطف انداز میں کرتی نظر آئی ہیں۔ اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران انہیں عاطف اسلم کے مقبول ٹریکس خاص طور پر ”پہلی نظر میں“ پر لندن کی ایک سڑک رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے مداحوں اور تماشائیوں کو مسحور کر دیا۔

جب وہاں موجود گلوکار نے عاطف اسلم کا مذکورہ کلاسک گانا گایا، جو اصل میں 2008 کی فلم ”ریس“ میں پیش کیا گیا تھا، تو ہانیہ نے تالیاں بجائیں اور خود بھی گانا گایا۔ اس کے بعد ہانیہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

نصیبو لال کا وہ گانا جس نے ملزم اور پولیس کی ناک میں دم کر دیا

ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس نے صرف چند دنوں میں ایک ملین سے زیادہ آراء حاصل کیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ”ڈاؤن ٹو ارتھ“ (عاجزی بھری) فطرت کی تعریف کی۔

اس سے قبل لندن میں ہانیہ نے دلجیت دوسانجھ کے ”دلومیناتی کنسرٹ“ میں بھی شرکت کی تھی۔ تقریب کے دوران، انہیں مقبول بھارتی گلوکار نے اسٹیج پر مدعو کیا تھا۔

ہنی سنگھ سے مہوش حیات کی ملاقات اور مل کر گانے کی ویڈیو

کام کے محاذ پر، ہانیہ عامر اس وقت پاکستانی ڈرامہ ”کبھی میں کبھی تم“ میں نظر آئی ہیں، جہاں وہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ شرجینا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

hania amir

Bollywood Songs