Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی رکن اسمبلی لطیف کھوسہ کا بھارتی گانے پر پھرتیلا ڈانس

انہیں دیگر افراد کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا
شائع 13 اکتوبر 2024 02:04pm
تصویر اسکرین شاٹ
تصویر اسکرین شاٹ

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تحریک انصاف کے رہنما کو پھرتیلے انداز میں گانے پر ڈانس کرتے دیکھا گیا جس نے لوگوں کو بھی حیران کر دیا۔

وائرل ویڈیو میں لطیف کھوسہ کو دیگر افراد کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سے متعلق بتایا گیا کہ لطیف کھوسہ نے لندن کی کسی تقریب میں اپنے قریبی دوستوں اور احباب کے ساتھ ڈانس کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لطیف کھوسہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بھی ہیں جبکہ انہوں نے 2011 سے 2013 تک پنجاب کے گورنر کے طور پر خدمات بھی انجام دیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے فروری 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور سے سعد رفیق کو ہرایا اور وہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

latif khosa

PTI MEMBER

member national assembly