Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

سمندر کی گہرائی میں سعودی جوڑے نے منگنی کرلی

صارفین کی جانب سے اس منگنی پر ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں
شائع 13 اکتوبر 2024 01:22pm
تصویر اسکرین شاٹ
تصویر اسکرین شاٹ

شادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے اب مسلمان جوڑے بھی مغربیوں کے نقش قدم پر چلے لگے۔

حال ہی میں ایک سعودی غوطہ خور جوڑے نے سمندر کی گہرائی میں جا کر منگنی کی رسم ادا کی جس پر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق حسن ابو العلا اور یاسمین دفتر دار نامی سعودی غوطہ خور جوڑے نے بحیرہ احمر میں سمندر کی گہرائی میں منگنی کی۔

جوڑے نے منگنی کو یادگار اور منفرد بنانے کے لیے ایک زیر آب مقام پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔

العربیہ کے مطابق اس موقع پر ان کے دوستوں نے عرب روایات کے مطابق مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔

سعودی جوڑے کی منفرد انداز میں منگنی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Engagement

saudi husband and wife

deep sea