Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی کا ’سندھی ورژن‘ سامنے آگیا

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران
شائع 13 اکتوبر 2024 12:48pm
تصویر اسکرین شاٹ
تصویر اسکرین شاٹ

بھارت کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی کے درجنوں ہمشکل تو بھارت میں ہی موجود ہیں جنہیں دیکھ کر خود ویرات بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

لیکن اس بار ویرات کوہلی کا ایک ہمشکل پاکستان سے بھی سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔

ویرات کوہلی سے مماثلت رکھنے والا نوجوان کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے۔ جس کی ویڈیو مشہور ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ’سندھی ویرات‘ نے نام سے چھا رہی ہے۔

ویڈیو بنانے والے لڑکے کو اسکے دوستوں نے پیار سے ’سندھی ویرات‘ کا نام دیا کیونکہ وہ حیران کن طور پر بھارتی کرکٹر ویرات میں مل رہا ہے۔

سندھی ویرات کوہلی اتنا مشہور تو نہیں ہوئے تاہم ان کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل بنگلادیش میں ہونے والے احتجاج کے دوران ’بنگالی ویرات‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ویرات کوہلی کے ہم شکل ایک شخص کو بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا اور وہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ نعرے بلند کر رہے

virat kohli

Doppelganger

Video Viral

sindhi virat