Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

انجلینا جولی کی موت کی خبر نے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا

خبر وائرل ہونے پر اداکارہ کے مداح تشویش کا شکار ہونے لگے
شائع 13 اکتوبر 2024 12:24pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس گردش کر رہی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نامور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی چل بسیں۔

انجلینا جولی ہالی ووڈ کی مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے، ان کے حوالے سے ایک دعویٰ زیر گردش ہے جس میں کہا گیا کہ اداکارہ کی موت واقع ہوگئی ہے۔

وائرل دعوے پر اداکارہ کے مداح تشویش کا شکار ہونے لگے، اور انہوں نے ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا رخ شروع کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک صارف نے دو روز قبل خبر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں یہ لکھ کر دعویٰ کیا کہ RIP ہالی ووڈ نے انجلینا جولی کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر کی اطلاع دی ہے، اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس طرح کی مزید پوسٹس یہاں اور یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

لیکن جب دعوے کی حقیقت کی جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ خبر کا دعویٰ جھوٹا ہے اور وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے۔

تصدیق کے لیے مطلوبہ الفاظ کے ساتھ تلاش کیا گیا، لیکن اس دعوے کی تصدیق کے لیے کوئی معتبر میڈیا رپورٹ نہیں مل سکی۔

انجلینا جولی کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی ایسا کوئی اعلان نہیں موجود تھا۔ ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر ان کی آخری پوسٹ 26 ستمبر 2024 کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انجلینا جولی ایک عالمی شہرت یافتہ خاتون شخصیت ہیں اور اگر ان کے انتقال کا دعویٰ درست ہوتا تو یہ دنیا بھر میں ایک بڑی سرخی کے طور پر سامنے آتی۔ اس طرح یہ واضح ہے کہ انجلینا جولی کی موت کے حوالے سے زیر گردش پوسٹس جعلی ہیں۔

Angelina Jolie

Passed Away

Fact Check

false rumors