Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

امریکا میں ’ہالووین‘ پارٹی میں فائرنگ سے ایک ہلاک، 12 زخمی

فائرنگ کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
شائع 13 اکتوبر 2024 08:46am

امریکی شہر اوکلاہوما سٹی میں ہالووین پارٹی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق نجی مقام پر پارٹی کے دوران متعدد گولیاں چلائی گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسپتال میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک متعدد لوگوں کو گرفتار کیا لیکن اصل ملزمان تک تاحال پہنچنے میں ناکام ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ملزمان کی تلاش میں ڈرونز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

firing

America