Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی شہری نے گھر میں ہی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی

شان گریسلے نے تقریباً 23 گھنٹے میں مکمل ہونے والے کارنامے کی لائیو اسٹریمنگ بھی کی۔
شائع 13 اکتوبر 2024 07:57am

امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک شخص نے اپنے گھر ہی کے اندر سیڑھیوں سے چڑھ اور اتر کر ماؤنت ایوریسٹ کے برابر فاصلہ 23 گھنٹے مٰں طے کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

شان گریسلے کا یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرلیا گیا ہے۔ شان گریلسے کو 29 ہزار 31 فٹ اور 6 کا فاصلہ طے کرنا پڑا۔

اپنے اس کارنامے کی گریلسے نے لائیو اسٹریمنگ کی جو 22 گھنٹے، 57 منٹ اور 2 سیکنڈ جاری رہی۔

شان گریسلے یہ ریکارڈ قائم کرنے پر بہت خوش ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پہلے کسی نے یہ نہیں کیا تھا اس لیے میں نے سوچا کیوں نہ تجربہ کیا جائے۔

شان گریسلے لوگوں کو مایوسی اور خود کشی سے بچانے کے مشن کی راہ پر گامزن ہے۔ کووڈ کے دوران لوگوں میں مایوسی اور بیزاری بڑھ گئی تھی۔ وہ اس حولے سے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے اس لیے دو مقصد یکجا کردیے۔

Las Vegas

Live Streaming

world record

MOUNT EVERST

CLIMBING STAIRS

SCHON GRESLEY