Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران پر کسی بھی وقت اسرائیلی حملے کا امکان

کسی بھی حملے جواب میں ایران کی طرف بھی بھرپور کارروائی خارج از امکان نہیں
شائع 12 اکتوبر 2024 11:29pm

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران پر کسی بھی وقت بڑے اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے۔ اس کے جواب میں ایران کی طرف سے بھی بھرپور حملوں کا امکان ہے۔

امریکا نے اسرائیل کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔ یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایرانی حملے میں اسرائیل کا فضائی دفاع کا نظام آئرن ڈوم بہت حد تک ناکام ہوگیا تھا۔

اب امریکا نے زمین سے فضا میں میزائل مار گرانے کا سسٹم بھی اسرائیل پہنچادیا ہے۔ امریکا نے اپنے حلیف کو میزائل بیٹری بھی فراہم کی ہے۔

امریکا کی طرف سے فراہم کی جانے والی اینٹی میزائل بیٹریز کو اسرائیل میں مختلف مقامات پر نصب کیا جائے گا۔ یہ بیٹریاں ایران کے میزائل مار گرانے میں کلیدی کردار کی حامل ہیں۔

ISREAL TO ATTACK IRAN

MISSILE BATTERIES

SURFACE TO AIR MISSILES