Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترامیم سے متعلق پی پی پی کا مسودہ، بلاول نے عوام سے تجویز مانگ لی

ترمیم کو مزید بہتر بنانے کے لیےمعنی خیز تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہوں، چئیرمین پی پی پی
شائع 12 اکتوبر 2024 10:04pm

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عدالتی اصلاحات سے متعلق میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تجاویز پر مبنی ٹوئٹ کیا۔

بلاول بھٹو نے آئینی ترامیم سے متعلق پی پی پی کا مسودہ بھی عوام سے شیئر کردیا، جس میں انھوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کو بہتر بنانے کیلئے عوام سے بھی تجاویز مانگ لیں۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ ہم ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دیتے ہیں، جس میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی ہو، وفاقی آئینی عدالت بنیادی حقوق، آئینی تشریح اورتنازعات سے متعلق تمام مسائل کو حل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ ججوں کی تقرری کا عمل ججوں کے ذریعے ختم کیا جائے، ججوں کی تقرری عدالتی اور پارلیمانی کمیٹیوں کو ضم کرے، ہم پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کو مساوی کردار دینے کے قائل ہیں۔

چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی پی نے اپنا مسودہ کچھ مہینے قبل حکومت کے ساتھ شیئر کیا، پی پی پی نے اپنا مسودہ حکومت، جے یو آئی اورخصوصی پارلیمانی کمیٹی ساتھ شیئر کیا۔

پی پی پی کا مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آ گیا

بلاول بھٹو نے لکھا کہ ترمیم کو مزید بہتر بنانے کے لیےمعنی خیز تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہوں، پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز،سول سوسائٹی سے مشاورت کررہی ہے۔ اتفاق رائے کیلئےجے یو آئی کے ساتھ مفید مذاکرات جاری ہیں، ہمیں امید ہے کہ ایک مشترکہ مسودہ 26ویں آئینی ترمیم کو پاس کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Constitutional amendment

proposed constitutional amendments

Constitutional Amendments Draft