Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

اسکول ٹرپ کی بس حادثے کا شکار ، 1 طالبعلم جاں بحق، 7 زخمی

تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ
شائع 12 اکتوبر 2024 09:44pm

سیالکوٹ سے آئی اسکول ٹرپ کی بس شکرپڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 طالبعلم جاں بحق جبکہ 7 بچے زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس کے سیالکوٹ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا ہے۔