Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 12, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

جے یو آئی کا ڈرافٹ تباہ کن ہے، ملک مولویوں کو دے دیں طالبان کا نظام بنا دیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کو اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی خیبرپختونخوا میں شفٹ کرلینے چاہئیں، فواد چوہدری
شائع 12 اکتوبر 2024 08:33pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کے بعد بھی ملکی صورت حال بہتر ہوتی نظر نہیں آرہی، پتا نہیں کس نے اسٹبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ آئینی ترمیم لے آئیں تو بڑا کنٹرول ہوجائے گا۔ دو سال میں عمران خان کا متبادل تیار کرلیتے اور پارٹی ختم ہوجاتی، جوڈیشری کو آپ فتح کریں گے تو وکیل اور ججز کے ساتھ آپ کی محاذ آرائی شروع ہوجائے گی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا مسودہ ہے، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کردیا جائے گا، سات ججز لگائے جائیں گے جنہیں وزیراعظم مقرر کریں گے۔ بنیادی طور پر جو اسلام آباد اور لاہور پولیس کا حال ہے آپ عدلیہ کا بھی وہی حال کرنا چاہتے ہیں۔ کون عزت دار آدمی اس طرح کام کرے گا، پیچھے سب نوکری پیشہ رہ جائیں گے۔

آئینی ترامیم پر حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے، سپریم کورٹ چیف جسٹس بھی پارلیمنٹ لگائے گی

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے جو ڈرافٹ دیا وہ بالکل تباہ کن ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل ہر قانون کا جائزہ لے کر اس کی اجازت دے تو پھر پارلیمنٹ اسے منظور کرے، ’تو بس پارلیمنٹ ختم کردیں پھر، پھر سارا ویسے ہی آپ مولویوں کو دے دیں، طالبان کا نظام بنا دیں، پر الیکشن کی کیا ضرورت ہے‘۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے تمام اراکین قومی اسمبلی خیبرپختونخوا میں شفٹ کرلینے چاہئیں ورنہ انہیں اغوا کرلیا جائے گا۔

جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، نمبرز پورے تو چار دفعہ روز فضل الرحمان صاحب کے در پر کیوں جاتے ہیں؟

ٖFawad chaudhry

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment

Constitutional Amendments Draft

JUIF Draft