دھونی نے اپنی لہراتی زلفوں کو خیرباد کہہ دیا، نئے لُک سے مداح حیران
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی اپنے اچھے کھیل کے ساتھ ساتھ لمبی زلفوں کی بدولت بھی خاص پہچان اور مقبولیت رکھتے تھے۔ دھونی نے بعد میں زُلفیں ترشوادیں۔
کچھ مدت کے بعد انہوں نے زیادہ لمبے تو نہیں مگر خیر ایسے بال رکھنا شروع کردیا جو لمبے تھے۔ اب پھر انہوں نے بال ترشوادیے ہیں۔ ان کا نیا لُک اُن کے مداحوں کے لیے خوش گوار حیرت کا باعث بنا ہے۔
دھونی کے اسٹائلسٹ عالم حکیم نے نیا لُک متعارف کرایا ہے جسے سوشل میڈیا پر دھونی کے لاکھوں مداحوں نے سراہا ہے۔
عالم حکیم نے دھونی کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لاکھوں افراد نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔
ایم ایس دھونی اب دی چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہیں۔ گزشتہ برس دھونی نے ایک بار پھر اپنا پُرانا ہیئر اسٹائل اپنایا تھا یعنی لمبے بال رکھے تھے۔
یہ تبدیلی بھی مداحوں کو بہت پسند آئی تھی۔ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ موجود نہیں رہتے مگر اس کے باوجود اُن کی شخصیت کا طلسم برقرار ہے۔
دھونی کے نئے لُک کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ آف دی فیلڈ آج بھی بہت مقبول ہیں۔ اب وہ قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں مگر پھر بھی اُن کی فین فالوئنگ کا گراف نیچے نہیں آیا۔
Comments are closed on this story.