Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کوئی بھی پرانی موٹر سائیکل دو، نئی لے جاؤ‘: یاماہا نے زبردست آفر متعارف کرا دی

'اپنی سواری کو اپ گریڈ کرنے کے اس شاندار موقع سے محروم نہ ہوں'
شائع 12 اکتوبر 2024 06:38pm

اگر آپ اپنی پرانی موٹر سائیکل سے پریشان آگئے ہیں، بور ہوگئے ہیں یا اسے اپ گریڈ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یاماہا (Yamaha) نے آپ کے لیے ایک زبردست آفر متعارف کرائی ہے۔ آپ کی موٹر سائیکل چاہے کسی بھی برانڈ کی ہو اسے یاماہا کو دیں اور نئی لے جائیں۔

یاماہا کے اس ایکسچینج پروگرام میں مقبول ”YBR 125“ ،”YBR 125G“ ،”YB 125Z“ اور ”YB 125Z-DX“ ماڈل شامل ہیں۔

جاپانی گاڑیوں میں بڑی خامیوں کا انکشاف

یاماہا کا کہنا ہے کہ اپنی سواری کو اپ گریڈ کرنے کے اس شاندار موقع سے محروم نہ ہوں اور یاماہا بکنگ کے ذریعے اپنی نئی بائیک بک کرنے کے لیے یاماہا کی ویب سائٹ پر جائیں۔

150 کے شوقین افراد کیلئے سوزوکی کمپنی کی بڑی آفر آگئی

کمپنی کا کہنا ہے جب آپ اپنی موٹر سائیکل ایکسچینج کروانے کیلئے آئیں گے تو اس کا معائنہ کرنے کے بعد یاماہا کی نئی موٹر سائیکل کی ڈسکاؤنٹڈ قیمت آپ کو بتائی جائے گی۔

Yamaha

Exchange Offer