Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والے کوئٹہ پولیس کے ایس ایچ اوز معطل

دونوں ایس ایچ اوز نے 5 افراد کی رہائی کے لیے رشوت طلب کی تھی۔
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2024 08:30pm

کوئٹہ میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے 93 لاکھ روپے لینے پر 2 ایس ایچ اوز معطل کردیئے۔

معطل افسران میں ایس ایچ او قائد آباد اور ایچ او انڈسٹریل شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نجی گودام سے کروڑوں کا سامان بھی لے گئے تھے۔ دونوں ملزمان نے موقع سے 5 افراد کوحراست میں لیا تھا۔

دونوں افسران نے حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کیلئے 68 لاکھ روپے لیے تھے جبکہ دفتر سے 25 لاکھ روپے بھی چرائے تھے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نےافسران کومعطل کرکےانکوائری کا حکم دےدیا ہے۔

quetta police