Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 12, 2024  
08 Rabi Al-Akhar 1446  

لاہور آرگنائزڈ کرائم سیل کی بڑی کارروائی، 29 لڑکے بازیاب

مختلف شہروں سے لڑکوں کو روزگار کا جھانسہ دیکر اکٹھا کیا گیا تھا، پولیس
شائع 12 اکتوبر 2024 05:09pm

لاہور آرگنائزڈ کرائم سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے، لڑکوں کو اغوا کرکے جبری مشقت کرانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

دوران کارروائی پولیس نے 29 لڑکوں کو بازیاب کروا لیا، پولیس کے مطابق بازیاب لڑکوں کی عمریں 15 سے 18 سال ہیں۔

پولیس نے گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان لڑکوں کو جبری مشقت کیلئے کشمیر لے جاتے تھے، اور جبری مشقت سے بھاگنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق مختلف شہروں سے لڑکوں کو روزگار کا جھانسہ دیکر اکٹھا کیا گیا، ملزمان لڑکوں کو بدفعلی کا نشانہ بھی بناتے تھے۔